آخری آندھی نے سب کچھ پہلے جیسا کر دیا..... By Zia Mazkoor - Poetry Nation

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Sunday, February 9, 2020

demo-image

آخری آندھی نے سب کچھ پہلے جیسا کر دیا..... By Zia Mazkoor

Responsive Ads Here
81994699_143366533778917_70539722530750464_oغزل
آخری آندھی نے سب کچھ پہلے جیسا کر دیا
پردے میلے کر دیے قالین گندا کر دیا

میرے سارے لوگ رفتہ رفتہ اس کے ہو گئے

مجھ کو اس کی محفلوں نے اور تنہا کر دیا
آسمانوں سے ستارے اور قبروں سے گلاب
مجھ سے پوچھو میں نے اس کو کیا نہیں لا کر دیا

پہلے اس کو لے کے اس دنیا میں کتنا جھوٹ ہے
کیا ہوا میں نے اگر تھوڑا اضافہ کر دیا

آج سے کچھ سال پہلے ایک جتنی عمر تھی
وقت نے اس کو جواں اور مجھ کو بوڑھا کر دیا

راہ سے پتھر ہٹایا اور بخشش ہو گئی
بندہ پوچھے اس نے آخر ایسا بھی کیا کر دیا

جانے کس کا تذکرہ مذکور کے منہ سے سنا
جانے اس ظالم نے ہم کو کس کا رسیا کر دیا

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages